ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی کی ہدایت پر پنجاب کو صنعتی مادوں اور زہریلی دھاتوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا فیصلہ

 وزیراعلی کی ہدایت پر پنجاب کو صنعتی مادوں اور زہریلی دھاتوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کو صنعتی مادوں اور زہریلی دھاتوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا، صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر سروے کا آغاز کر دیا گیا۔

صنعتوں سے نکلنے والے زہریلے مواد کو نہروں ،نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی،زہریلا کچرا عوام میں مہلک بیماریاں پھیلانے کی بنیادی وجہ قرار دے دیا،ویسٹ ٹریٹمنٹ کے بغیر سوسائٹیاں بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،28ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور صنعتوں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،وزیراعلیٰ نے ہڈیارہ ڈرین میں زہریلے مواد ڈالنے کا سخت نوٹس لیکر کارروائی کا حکم دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے اداروں کو 10 اگست تک ہڈیارہ ڈرین کی صفائی کی ڈیڈلائن دے دی،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں انڈسٹریل یونٹس اور ہاٶسنگ سوسائٹیوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ آبپاشی ،واسا و دیگر محکمے مل کر میگا آپریشن کریں گے،پنجاب بھر میں نہروں ،نالوں کا معائنہ ہوگا، ماحول کا عالمی معیار قائم کیا جائیگا۔

  اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ زہریلے صنعتی کچرے سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ،کینسر ودیگر بیماریاں بڑھ رہی ہیں، فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ کے صنعتی نالوں کی سٹڈی مکمل کر لی گئی۔

 اجلاس میں آلودگی پھیلانے پر جرمانوں کی قانون سازی مکمل کر لی گئی، فوری عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیاگیا،حکومت کا ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے صنعتوں کو بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا،سیکرٹری انڈسٹری کو قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں ویسٹ واٹر پلانٹ لگانے کی ہدایت کی گئی۔

  مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ31اگست تک مکمل ہیلتھ سروے پیش کیا جائے، رپورٹ پر عمل یقینی بنایا جائے۔

مریم اورنگزیب کی ہدایت کہ 10اگست سے فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا جائے۔