ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دیدی  

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دیدی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔

 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔

 پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔

 پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38 سکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔

 ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

 جواب میں ویسٹ انڈیز نے 134 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، گودا کیش موتی 28 اور کپتان شائی ہوپ نے 21رنز بنائے۔ اس کے علاوہ روسٹن چیز اور جیسن ہولڈر نے 16، 16رنز اسکور کیے۔

 واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔