ای سی ایل میں نام ڈالنے کا معاملہ، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا

Imran Ahmed Khan Niazi HI(M) PP is a Pakistani politician and former cricketer who served as the 22nd prime minister of Pakistan from August 2018 until
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی ٹی آئی نے چیلنج کیا، اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 4 رکنی قانونی ٹیم تشکیل دے دی۔

تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر  نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا،تحریک انصاف کے خلاف فاران فنڈنگ ثابت ہونے پر   چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا اہم بیان سامنےآیا، کہا کہ مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی، چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے بعد سیکورٹی بھی مانگ لی ہے۔ پی ٹی آئی نہیں حقائق کو مدِنظر رکھ کر فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لئے 4 رکنی قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔   قانونی ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کریں گے۔ قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، عمران خان کی نااہلی کے لئےریفرنس دائر کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی،پی ڈی ایم اجلاس کے بعد وزیراعظم نے کل کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی عہدیداروں کے خلا ف ملک بھر میں آپریشن کلین اپ شروع ہونے کاامکان ہے، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کل ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer