ویب ڈیسک : ناسا کی جانب سے ایک راکٹ کو چاند پر روانہ کیا جا رہا ہے اور اس میں برطانیہ کے معروف اداکار سوار ہوں گے۔
یورپین سپیس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شوان دی شیپ ( برطانیہ کا ایک معروف ٹی وی کردار) نئے سپیس لانچ سسٹم کی پہلی پرواز کا حصہ ہوگی، جس سے آرٹیمس پروگرام کا آغاز ہوگا۔
اسی پروگرام کے تحت آئندہ چند برسوں میں چاند پر انسانوں کی واپسی ہوگی۔آرٹیمس 1 کے بغیر انسانوں کے اولین مشن میں ناسا کے اورین اسپیس کرافٹ اور یورپین ایجنسی کے سروس موڈیول کو چاند پر بھیجا جائے گا۔اس مشن میں اون بھرا کھلونا بھی خلاباز کے طور پر سوار ہوگا۔
یہ مشن زمین سے 5 لاکھ کلومیٹر دور تک پرواز کرے گا اور اس سفر کے لیے شوان دی شیپ کو خصوصی 'تربیت' بھی دی جائے گی۔آرٹیمس 1 مشن 29 اگست کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوگا۔