عامر خان کا اپنی دونوں سابقہ بیویوں سے متعلق بیان سامنے آگیا

عامر خان کا اپنی دونوں سابقہ بیویوں سے متعلق بیان سامنے آگیا
کیپشن: AMIR KHAN WITH WIVES
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عامر خان نے اپنی بیویوں سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ ہفتے میں ایک بار اپنی دونوں سابقہ بیویوں  سے ضرور ملاقات کریں۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ بھارت کے معروف شو کافی وِد کرن کے مہمان بنے جس میں اداکار نے سابقہ بیویوں سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کی۔ عامر کا کہنا تھا کہ ہم حقیقت میں ایک دوسرے کا خیال اور احترام کرتے ہیں، میرے دل میں دونوں کے لیے بے حد عزت و احترام ہے اور ہم لوگ ہمیشہ ایک فیملی ہی رہیں گے۔ عامر خان نے بتایا کہ ہم سب ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور ملتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ دونوں سے ملاقات یقینی بناؤں، چاہے ہم اپنی زندگیوں میں کتنے ہی مصروف کیوں نا ہوں۔

واضح رہے کہ عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ تھیں جن سے ان کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں، عامر خان کی رینا دتہ سے طلاق شادی کے 16 سال بعد سال 2002 میں ہوئی جبکہ اداکار نے فلمساز کرن راؤ سے دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی، دونوں کی ملاقات معروف فلم لگان کی شوٹنگ پر ہوئی تھی جہاں کرن بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہی تھیں جب کہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے تھے۔ اداکارہ سے انکا ایک بیٹا آزاد راؤ ہے۔