وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اہم بیان سامنے آگیا

bilawal bhutto zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور قرار دے دیا۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں اور کرپشن کے خلاف ان کا بیانیہ جھوٹا نکلا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکیے مگر وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے، جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی، غیر ملکیوں سے فنڈز لے کر غیر ملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ چاک ہوچکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم اسی لیے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپاسکے،غیر ملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کےمجرم ہیں۔