ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آگئی

Sales Tax on Electricity Bills
کیپشن: Sales Tax on Electricity Bills
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بجلی کے کمرشل بلوں میں سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 اگست کو جواب طلب کرلیا۔ 

جسٹس شجاعت علی خان نے شہری ناصر بشیر کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں وزیراعظم ، صدر پاکستان کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہےجبکہ ایف بی آر،چیئرمین واپڈا،وزیر قانون اور وزرات اطلاعات کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم سے پیٹرولیم مصنوعات بجلی، گیس ،ادویات اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پوچھاجائے،عدالت ادارہ شماریات سے سالانہ مہنگائی کی رپورٹ بھی طلب کرے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دیاجائے۔