ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر مزیدسستا ہوگیا

Doller
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:روپے کی قدرمیں اتار چڑھاو جاری ، انٹر بینک میں ڈالر مزیدسستا ہوگیا۔

وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی معاشی استحکام کی یقین دہانیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر   میں 11 روپے 38 پیسے کی کمی ہوگئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 227 روپے پر آگیا  ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر   میں تیزی سے کمی ہوئی اور  روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا۔

چند روز سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔

اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔