ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سےپسےعوام پر ایک اور بم گرادیا گیا

مہنگائی سےپسےعوام پر ایک اور بم گرادیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پنجاب میں اگست کیلئے سی این جی 5 روپے فی لٹر مہنگی، پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت 112 روپے فی لٹر ہوگئی جبکہ  سندھ میں سی این جی کی قیمت 8 روپے فی کلو بڑھ گئی سندھ میں سی این جی کی نئی قیمت 150 روپے کلو ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن نے پنجاب اور سندھ میں قیمتیں بڑھا دیں، پنجاب میں اگست کیلئے سی این جی 5 روپے فی لٹر مہنگی پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت 112 روپے فی لٹر ہوگئی سندھ میں سی این جی کی قیمت 8 روپے فی کلو بڑھ گئی سندھ میں سی این جی کی نئی قیمت 150 روپے کلو ہوگئی

اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ‏سوئی ناردرن سسٹم کیلئےایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.692ڈالر اضافہ کیا گیا ہے اضافے ‏کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت13.6080ڈالرفی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی12.9160ڈالرفی یونٹ تھی۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.706ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی ‏سدرن سسٹم پرایل این جی کی قیمت13.3454ڈالرایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل سوئی سدرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی12.6386ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

 دوسری جانب  پی ایس او نے ایل این جی کا ایک کارگو 20اعشاریہ55 ڈالر فی یونٹ میں خریدا جو دنیا کی دوسری مہنگی ترین خریداری تھی۔اوگرا کی جانب سے اگست کے لیے ایل این جی کی اوسط قیمت فروخت  جی ایس ٹی کے بغیر 13.61 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جو جولائی کی قیمت سے 5.5 فیصد زیادہ تھی جبکہ جولائی کی قیمت جون کے مقابلے 25 فیصد مہنگی تھی۔  پی ایس او اور پی ایل ایل نے کافی عرصے سے اپنی خریداری کے نرخ شائع کرنا بند کر دیئے ہیں لیکن یہ 20.05 فی یونٹ کا کارگو کبھی حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔' اگست کے لیے ایل این جی کی قیمت کے نوٹیفکیشن کے ظاہر کرتی ہے کہ پی ایس او نے ایک لاکھ 40 ہزار کیوبک میٹرز (32 لاکھ یونٹ) کا کارگو 20.0555 فی یونٹ یا برینٹ کے 27.8615 فیصد نرخ پر خریدا۔

 قطر ایل این جی کے لیے پی ایل ایل کے ایک کارگو کی قیمت 11.59 فیصد برینٹ کی شرح پر 8.6 ڈالر فی یونٹ تھی لیکن 5 دیگر اسپاٹ کارگوز 10.52 ڈالر اور 10.83 ڈالر فی یونٹ کے تھے۔  پی ایس او کے 11.42 ڈالر فی یونٹ کے مقابلے میں 6 کارگو کے لیے پی ایل ایل کی اوسط ڈی ای ایس قیمت 10.32 ڈالر فی یونٹ تھی۔