سرکاری کالجز میں لیکچررز بھرتی ہونے والوں کیلئے خوشخبری

سرکاری کالجز میں لیکچررز بھرتی ہونے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 2 ہزار 451 لیکچررز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے مضامین کی تفصیلات جاری، لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کیلئے 31 مضامین میں اساتذہ کی بھرتیاں ہوں گی۔
سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن آئندہ ہفتے اشتہار جاری کرے گا۔ اشتہار جاری کرنے کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے ریکوزیشن کی جا چکی ہے۔ مجموعی طور پر 31 مضامین میں مرد اور خواتین اساتذہ کی بھرتیاں ہوں گی۔ جس کے مطابق بائیولوجی مضمون کیلئے سو آسامیاں، باٹنی کی 30، کیمسٹری کی 200، کمپیوٹر سائنس کی 120، اکنامکس کی 140، جغرافیہ کی 40 ، ریاضی کی 160، انگریزی کی 400، پولیٹیکل سائنس کی 100، اردو کی 180، جرنلزم کی 12، اسلامیات کی 160، فزکس کی 160 اور ہوم اکنامکس کی 150 آسامیاں مقرر کی گئی ہیں ۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت آن آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان لیا جائے گا جس کی تفصیلات کمیشن کی ویب سائیٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer