پنجاب حکومت نے تھیٹر کھولنے کا عندیہ دے دیا

پنجاب حکومت نے تھیٹر کھولنے کا عندیہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب حکومت نے رواں ماہ تھیٹر کھولنے کا عندیہ دے دیا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ 14اگست سے قبل تھیٹرز کھلوانے کی پوری کوشش کروں گا، تھیٹرز کو کھولنے کا معاملہ این سی او سی کے اجلاس میں رکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے قیصر ثناء اللہ کی قیادت میں صوبائی وزیرصنعت و تجارت اسلم اقبال سے ملاقات کی، ملاقات میں وفد نے تھیٹر کی بندش سے آرٹسٹوں اور تھیٹر سے وابستہ افراد کی معاشی مشکلات سے آگاہ کیا، صوبائی وزیرصنعت اسلم اقبال نے فنکاروں کو یقین دلایا کہ رواں ماہ تھیٹر کھلوانے کی کوشش کروں گا، معاملہ این سی او سی میں رکھوں گا، قوی امید ہے کہ این سی او سی کے اجلاس سے مثبت خبر آئے گی۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت تھیٹر کی بندش سے آرٹسٹوں کی مشکلات سے آگاہ ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ فنکار ہماراقیمتی اثاثہ، انکی مشکلات کا حل ہماری ذمہ داری ہے، تھیٹر کے فنکاروں کا کہنا تھا کہ تھیٹر کی بندش سے آرٹسٹس انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، تھیٹر کھولنے کی اجازت دی جائے، اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، وفد میں راشد محمود، افتخار ٹھاکر، سرفراز وکی اور دیگر شامل تھے۔        

Shazia Bashir

Content Writer