ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک نے دو بچھڑے بھائیوں کو ملادیا

ٹک ٹاک نے دو بچھڑے بھائیوں کو ملادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:آئے روز یہ خبریں تو آتی رہتی ہیں کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں کوئی نوجوان حادثے کا شکار ہوگیا لیکن اب سکھر سے انتہائی حوصلہ افزا خبر آئی ہے جہاں ویڈیو شیئرنگ ایپ کی وجہ سے 2 بچھڑے بھائی مل گئے۔


پولیس کے مطابق ٹک ٹاک پر ایک فقیر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک شخص نے پولیس سے رابطہ  کیا اور کہا کہ یہ اس کا بھائی ہے۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے عرض محمد نامی شخص کو تلاش کرکے اس کے بھائی سے ملوادیا۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق ڈیڑھ سال پہلے مذکورہ بالا شخص نے اپنے بھائی کی گمشدگی کی رپورٹ تنگو نای تھانے میں درج کرائی تھی ۔

 خیال رہے ٹک ٹاک نے نوجوانوں کو اپنے چھپے سکل دکھانے کا موقع فراہم کیا،کچھ تو دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہو گئے ،کچھ ابھی تک کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں،پاکستان میں پب جی بین ہے اور  ٹک ٹاک ، یوٹیوب پر پابندی کا خدشہ ہے،بھارت میں تو اس پر پابندی لگادی گئی ہے۔

یاد رہے پاکستانی ٹک ٹاک سٹار مناہل ملک کی شرمناک تصاویر وائرل ہوئی ہیں تو اب  ثنا شیخ اور جنت مرزا کی بھی تصاویر وائرل ہورہی ہیں،دونوں  ٹک ٹاک گرلز کی بیہودہ تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین خوب لعن تعن کررہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer