ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹویٹر پر پنجاب ڈوب گیا ٹرینڈ بن گیا

 ٹویٹر پر پنجاب ڈوب گیا ٹرینڈ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) گزشتہ روز لاہور میں بادل کھل کر برسے تو حکومتی اقدامات کی حقیقت بھی کھل کر سامنےآ گئی، ٹویٹر پر پنجاب ڈوب گیا ٹرینڈ بن گیا۔

لاہور میں صرف دو گھنٹے کی بارش نے شہر بھر میں پانی ہی پانی کردیا، نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنےلگے، ٹویٹر پر پنجاب ڈوب گیا ٹرینڈ بن گیا، صارفین نے صوبائی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا اور سوال اٹھایاکہ کراچی پر تنقید کرنے والے خاموش کیوں ہیں؟۔

ایک صارف نے فاروق گنج انڈر پاس کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ انڈرپاس میں کئی فٹ پانی جمع ہوا جس میں بچے سوئمنگ پول سمجھ کر نہاتےرہے، پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی جس سے مسافر اور اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

ٹویٹر صارفین نے گلی، محلوں اور شاہراہوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئےکہاکہ کراچی میں نکاسی آب کی دہانی دینے والے اب کہاں ہیں، ایک صارف نے مینار پاکستان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کراچی میں سڑکیں لیکن لاہور میں تو پاکستان کی تاریخ ڈوب رہی ہے۔

ایک اورصارف نے دیال سنگھ کالج کی ویڈیو شیئر کی اور کہاکہ پنجاب میں بھی کشتیاں آگئیں جبکہ کئی صارفین نے گندگی کے ڈھیر اور آلائشوں پر سوال اٹھایا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے سے پانی اسی طرح جمع ہے لیکن متعلقہ محکمے کا کوئی بندہ نظر نہیں آرہا۔

Sughra Afzal

Content Writer