ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے عدلیہ کے الاؤنس میں ترامیم کردیں

حکومت نے عدلیہ کے الاؤنس میں ترامیم کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) حکومت نے عدلیہ کے الاؤنس میں ترامیم کردیں، محکمہ خزانہ نے ہائیکورٹ رجسٹرار اور سیشن جج کو آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق عدلیہ کیلئے بند کیے گئے خصوصی الاؤنس کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی حکومت سے بحال کرایا تھا، اب اس میں حکومت پنجاب نے ترامیم کردی ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب نےعدلیہ کے الاؤنس میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ممبر اسٹیبلشمنٹ کے لیے الاؤنس میں ترامیم کی گئی ہیں،جبکہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو بھی نئے پے اسکیل کے مطابق بنیادی تنخواہ کو مدنظر رکھتے ہوئے الاؤنس دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer