پی ٹی آئی ایم پی اےندیم عباس کی غنڈہ گردی کا معاملہ، چیف جسٹس نے نمٹا دیا

پی ٹی آئی ایم پی اےندیم عباس کی غنڈہ گردی کا معاملہ، چیف جسٹس نے نمٹا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پی ہی 161 سے پی ٹی آئی ایم پی اےندیم عباس با را کے ڈیرے پر فائرنگ اور پولیس پر تشدد کے واقعے کا معاملہ ،چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی پنجاب کو خود تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

سٹی 42 کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے حلقہ 161 محمد ندیم عباس طارق اور دیگر کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور پولیس تشدد کے واقعہ پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایم پی اے ندیم عباس بارا سمیت واقعے میں ملوث زیادہ تر ملزمان گرفتار کیے جاچکے اور وہ ریمانڈ پر ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹیٹیوٹ میں بڑا گھپلا،شکنجہ ڈالنے کی تیاری مکمل 

 ندیم عباس بارا کے وکیل آفتاب باجوہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فائرنگ کا واقعہ کسی اور جگہ پیش آیا لیکن پولیس اور ملزمان گرفتار کر لئے۔ متعلقہ ایس پی نے ذاتی رنجش پر نومنتخب ایم پی اے ندیم بارا اورساتھیوں پر جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سید کلیم امام کو خود تحقیقات کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ وہ ایماندار پولیس افسر ہیں ۔ان کی تفتیش کےبعد حقائق سامنے آجائیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نےہنجروال میں فائرنگ کے واقعہ میں ملزمان کےگرفتار ہونے پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ۔