طاہر جمیل: پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں سرکاری بسوں پر مفت سفر کی اجازت ہوگی۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق شہریوں کو مفت سفری سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ (آئی ڈی کارڈ) ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔
مزید برآں طلبہ کے لیے بھی خصوصی رعایت دی گئی ہے تاہم انہیں مفت سفر کے لیے اپنا سٹوڈنٹ کارڈ دکھانا ہوگا۔
