ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایم این اے حامد رضا کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

 سابق ایم این اے حامد رضا کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد حامد رضا کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے کیس کو 7 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ درخواست پر سماعت چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نااہلی سے متعلق فیصلہ غیر قانونی ہے، جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ محمد حامد رضا کو حلقہ این اے 104 فیصل آباد سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔