ارباز خان:لاہور میں آج بادلوں کا راج برقرار اور وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز تک بارشوں کا امکان موجود ہے جبکہ شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بارشوں کے باعث فضائی آلودگی کی شرح میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس 143 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح مختلف رہی ہے، علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 160، ماڈل ٹاؤن میں 132، برکی روڈ پر 155 جبکہ عسکری ٹین میں فضائی آلودگی کی شرح 71 ریکارڈ کی گئی۔