ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

 ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان بھر سے ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کےلئے شہریوں کےلئے خوشخبری،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر لائسنسنگ طریقہ کار میں آسانیاں،ملک کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھنے والے شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے۔

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملک بھر کے شہریوں کی مشکل حل کردی ،ملک کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھنے والے شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے،دیگر اضلاع اور صوبوں کے لاکھوں شناختی کارڈ  ہولڈرز لاہور سے لائسنس کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے،دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے (فارنرز) بھی لاہور سے لائسنس حاصل کرسکیں گے۔

 اس سے پہلے صرف لاہور کے شناختی کارڈ ہولڈرز کو لاہور سے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی،لرنر پرمٹ کےلئے شہری شناختی کارڈ اور ایک نقل کے ہمراہ کسی بھی لائسنس سینٹر پرجائیں،لرنر پرمٹ کے 42 یدن کے بعد مستقل لائسنس کے حصول کےلئے سائن و روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا،شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے لبرٹی مارکیٹ اور مناواں سینٹر کو 24/7 کیا جاچکا ہے۔

 ارفعہ کریم ٹیسٹنگ سینٹر، گریٹر اقبال، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک لائسنس سروسز فراہم کررہے ہیں،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہر میں 03 موبائل وینز، 23 لائسنس سینٹرز اور 06 ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر