ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کی پی ڈی ایم کو نئی پیشکش

وزیراعظم عمران خان کی پی ڈی ایم کو نئی پیشکش
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  مسترد ہوچکی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کی، عمران خان نے پی ڈی ایم کو بڑی پیشکش کرتے کہا فوری الیکشن کو قبول کرلیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام انتخابات کے فیصلے پر پی ڈی ایم کا ردعمل حیران کن ہے، اپوزیشن مسلسل کہہ رہی تھی حکومت ناکام ہوچکی ہے اور عوام کی حمایت ہوچکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو اب الیکشنز سے خوف کیوں ہے؟ جمہوری لوگ ہمیشہ عوام کے پاس جاتے ہیں،کیا یہ بہتر نہیں کہ پی ڈی ایم غیر ملکی سازش کا حصہ بننے کے بجائے فوری الیکشن کو قبول کرلے۔

دوسری جانب  شہباز شریف کے صاحبزادے اور   اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نےڈھٹائی سے اجلاس ملتوی کردیا،پنجاب اسمبلی میں 200ممبران موجود تھے،آج آئین کےساتھ کھلواڑکیاگیا،ملک کو تماشا بنادیا گیا ہے,ہم نے آج ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کی.

کہا کہ پرویزالٰہی نےآج اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لی ہے، ڈپٹی اسپیکر نے بے شرمی سے اجلاس ملتوی کردیا،ہمارے نمبرز پورے تھے،ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے والا شخص خود کو سمجھتاکیاہے، عدالت کو اتوار والے دن نوٹس لینا پڑا،یہ تو لوگوں کو 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer