ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا

آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نےانگلینڈ کو ہرا کرساتویں بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔ 

 آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا فائنل دفاعی چیمپئن انگلینڈ اورآسٹریلیا کےدرمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا، آسٹریلوی ویمن ٹیم نےانگلینڈ کی دعوت پر پہلےبیٹنگ کرتےہوئے5 وکٹوں کےنقصان پر356 رنزبنائے۔357 رنز کے پہاڑ جیسےہدف کےتعاقب میں انگلینڈ ویمن ٹیم کو شروع سےہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دفاعی چیمپئن کی اوپننگ جوڑی 38 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی،جبکہ پوری ٹیم 285 اسکور پرڈھیرہوگئی۔

نیٹ سَکِیوَر148 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، مگر اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکیں، آسٹریلیا کی جانب سےایلانا کنگ اور جیس جونیسن نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی اوپننگ بلےباز ایلیسا ہیلی کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قراردیا گیا