ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑا سرپرائز۔۔ تحریک عدم اعتماد مسترد  کردی گئی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
کیپشن: Deputy Speaker NA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کردی۔

ڈپٹی اسپیکر  نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران رولنگ دیتے ہوئے کہا عدم اعتماد کی قرار آئین کے منافی اور ضوابط کے خلاف ہے۔  انہوں نے عدم اعتماد کو مسترد کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی سربراہی میں اسمبلی ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں وزیر قانون فواد چودھری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 7 مارچ کو ایک میٹنگ ہوتی ہے اور اس کے ایک روز بعد 8 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے۔ 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor