ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کی موجیں، مراد راس نے اہم اعلان کردیا

وزیر تعلیم مراد راس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سرکاری سکولوں میں آن لائن ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ڈیٹا سم فراہم کرنے کا فیصلہ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے سی ای او جاز عامر ابراہیم کی ملاقات، سکولوں کو معیاری ریٹ پر ڈیٹا سم فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کے منتخب سرکاری سکولوں میں آن لائن ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ڈیٹا سم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے سی ای او جاز عامر ابراہیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرکاری سکولوں میں آن لائن ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے معیاری ریٹ پر انٹرنیٹ فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کیلئے جلد ایم او یو سائن کیا جائے گا، معاہدے کے تحت اساتذہ کو بھی ڈیٹا سمیں فراہم کی جائیں گی۔

دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ٹیچرز یونین نے پنجاب بھر کی اساتذہ تنظیموں کو کورونا ویکسین لگوانے کا مطالبہ کریا ہے۔ نائب صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن آصف گوہر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں اساتذہ کو کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے، کورونا وبا کی وجہ سے اب تک درجنوں اساتذہ وفات پاگئے ہیں۔

چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین سردار حمید اللہ باگھوڑی نے کہا ہے حکومت ارکان پارلیمنٹ اور ان کی فیملیز کو کورونا ویکسین لگا رہی ہے تو اساتذہ کو بھی لگائی جائے۔ جنرل سیکریٹری آل ٹیچرز ایسوسی ایشن انعام اللہ بھٹی نے مطالبہ کیا اساتذہ اور طلباء کی زندگیاں اہم ہیں، اساتذہ کا روزانہ سینکڑوں بچوں سے میل جول ہوتا ہے، حکومت فوری طور پر کرونا ویکسین کا انتظام کرے۔

صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن رشید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اساتذہ کو کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت جاری کریں۔