ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"پنجاب کے شہریوں کو کورونا سے بچانا میرا مشن ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، بند مارکیٹوں، کمرشل سینٹرز کا بھی مشاہدہ کیا,ان کا کہناتھا کہ  پنجاب کے شہریوں کو کرونا سے بچانا میرا مشن ہے,کرونا کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے  بڑھ رہے ہیں  ، لاہور میں مزید 21 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، شہر میں  مریضوں کی تعداد 199 ، پانچ جاں بحق اور پنجاب بھر میں بھی صورتحال تشویشناک ہے ،صوبے میں کورونا پازیٹو 914 ہو گئے ، اب تک 11 اموات ریکارڈ ہوئیں۔


بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نطر پنجاب حکومت نے لاک ڈاون کو  14اپریل تک بڑھادیا ہے،سی سلسلہ میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے شہر اور گرد و نواح کے علاقوں کا فضائی دورہ کیا،عثمان بزدارنے شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے بند مارکیٹوں، کمرشل سینٹرز کا بھی مشاہدہ کیا،حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد پرعثمان بزدار نے اطمینان کا اظہارکیا۔


ذرائع کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پولیس، پاک فوج اور رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا،سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر اور مارکٹیں سنسان نظر آئیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ عوام کی صحت اور جان کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں،عوام گھروں میں رہیں گے تو کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم ہو گا۔


ان کا کہناتھا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے، پنجاب کے شہریوں کو کورونا سے بچانا میرا مشن ہے،کورونا کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer