مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ

مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث   قیمت میں  اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور   مرغی کا گوشت11 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُکہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث   قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی   قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

گذشتہ دنوں شہر میں برائلر کی   قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی  اور   مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 14روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی برقرار نہ رہ سکی اور  آج  بدھ کے روز شہر میں زندہ   مرغی 11روپے اضافے کے بعد 124روپے جبکہ   مرغی کا گوشت16 روپے اضافے کے بعد 180روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈے 118 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر طارق جاوید کہتے ہیں کہ گذشتہ دنوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث پولٹری فارمرز نے طلب سے زائد برائلر مارکیٹ میں فراہم کیا جسکے باعث   قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تاہم اب برائلر کی رسد طلب کے مطابق نہ ہونے کے باعث   قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنے وقت دنوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی   قیمت کو کم کروائے۔

Shazia Bashir

Content Writer