پسندید گانا سنناہو تو فرمائش بھیج دیں

 پسندید گانا سنناہو تو فرمائش بھیج دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) کرونا وائرس کے باعث لاک ڈان میں گلوکار سجاد علی بھی اپنے مداحوں کومحظوظ کرنے کیلئے ان کیلئے آن لائن ٹریٹ کے ساتھ انسٹا پرآئے۔

سجاد علی نے ہارمونیم کے ساتھ سدا بہار کلاسیکل " کوئی تو بات ہو ایسی " سنایا جسے سننے والوں نے بیحد پسند کیا۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر سجاد علی کا کہنا تھا کہ لاک ڈان کے باوجود شائقین موسیقی ابھی بھی کانسرٹ میں شریک ہو کرلطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

View this post on Instagram

Koi toh baat ho aisi...

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali) on

انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکار نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے محفل موسیقی کا انعقاد ناممکن ہوگا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ لوگوں کو صرف اس وجہ سے موسیقی سے محروم رہنا چاہیے کہ وہ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔

آپ بھی پسندیدہ گانا سننے کی خواہش رکھتے ہوں تو ہیش ٹیگ " سجاد علی آن لائن" کے ساتھ فرمائش بھیج سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سجاد علی نے آن لائن کنسرٹس کرنے کا اعلان کیا تھا، ویڈیو پیغام میں سجاد علی کا کہنا تھا کہ اگر وہ اور ان کے کروڑوں فینز گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تو کیا کنسرٹس نہیں ہوں گے؟  انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کنسرٹس تو ہوں گے، اب آن لائن کنسرٹس ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer