ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہزاد رائے کامداحوں کیلئے 12سال پرانا گانا

شہزاد رائے کامداحوں کیلئے 12سال پرانا گانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) معروف گلوکار وسماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پراپنے مداحوں کیلئے اپنا 12 سال پرانا گانا گنگنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے 2 منٹ اور 10سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے 2008 میں ریلیز ہونے والے البم قسمت اپنے ہاتھ میں کا سب سے مشہور گانا ایک بار گایا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں گانے کے بول اک بار کہہ دو ، تمہیں پیار ہے نا لکھا ۔

دنیا بھر سے شہزاد رائے کی اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا جارہا ہے اور مداح ان سے اپنے پسندیدہ گانوں کی فرمائش بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔شہزاد رائے کے اس ٹوئٹ پر ایک ڈاکٹر نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک گانے کی فرمائش کی جس کا شہزاد رائے نے انتہائی زبردست جواب دیا۔ شہزاد رائے نے لکھا کہ آپ ڈاکٹر ہیں، آپ جو کہیں گے کروں گا بلکہ ڈانس بھی کردوں گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer