میٹروپولیٹن کارپوریشن اپنی ملکیتی مارکیٹوں سےواجبات وصول کرنےمیں ناکام

میٹروپولیٹن کارپوریشن اپنی ملکیتی مارکیٹوں سےواجبات وصول کرنےمیں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:سیاسی مصلحت یا نااہلی، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شہرکی اپنی ہی ملکیت 35 مارکیٹوں سے کروڑوں کےواجبات وصولی میں ناکام، ایم سی ایل پندرہ سو چھیاسٹھ دوکانوں سے15 کروڑ30 لاکھ 99 ہزار 2سو 15 روپے کےواجبات تاحال وصول نہیں کرسکی۔

ٹاؤن ہال میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکی ملکیتی 35 مارکیٹوں کی پندرہ سو چھیاسٹھ دوکانوں کےذمہ 15 کروڑ30 لاکھ 99 ہزار 2سو 15 روپے کےواجبات ہیں۔ سیاسی اثرورسوخ میٹرپولیٹن کارپوریشن کے افسران پر بھاری پڑ گیا جسکی وجہ سے واجبات کی وصولی نہیں ہورہی. ایم سی ایل کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کی دستاویزات کے مطابق نیپئر روڈ پر واقع سات دوکانوں کےزمہ چوبیس ہزار سات سو پچاسی کے بقایاجات ہیں۔ فیصل مارکیٹ موچی گیٹ چھیالیس دوکانوں کے ذمہ چھ لاکھ اٹھ سو تریپن واجبات ہیں۔

 غلہ مارکیٹ دو موریہ پل دو سو چوبیس دوکانوں کےذمہ بائیس لاکھ چوبیس ہزار ایک سو اٹھانوے واجبات ہیں۔ سپر شاہ عالم مارکیٹ کی ل چار سو سینتیس دوکانوں کےذمہ گیارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ اکتیس ہزار پچاس روپے جبکہ شاہ عالمی کی چھبیس دوکانوں کےبیس لاکھ دوہزار سات سو سنتالیس روپے کےواجبات ہیں۔ دوسری جانب ٹورسٹ سٹریٹ پرانی انارکلی کی چوبیس دوکانوں کےذمہ تین کروڑ چونسٹھ لاکھ روپے واجبات ہیں جو سیاسی مصلحت کا شکار ہیں۔