ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصر: خوفناک بس حادثے میں 16 افراد جاں بحق، 28 زخمی

مصر: خوفناک بس حادثے میں 16 افراد جاں بحق، 28 زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصر کے صوبہ سینا میں بس حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ ساحلی شہروں دہب اور نویبع کے درمیان سڑک پر پیش آیا، یہ علاقہ ایک مقبول سیاحتی مقام ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے 20 ایمبولینسز روانہ کی گئیں۔

  زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔