ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار: ماں کے ہاتھوں نومولود بچے کی مبینہ ہلاکت، ملزمہ گرفتار

 سبزہ زار: ماں کے ہاتھوں نومولود بچے کی مبینہ ہلاکت، ملزمہ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ماں کی جانب سے اپنے نومولود بیٹے کو مبینہ طور پر گندے نالے میں پھینکنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق 26 روز قبل پیدا ہونے والے نومولود بچے کو مبینہ طور پر پلاسٹک شاپر میں ڈال کر گندے نالے میں پھینکا گیا، جہاں سے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شمیلہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس نے نومولود کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی ہے۔