ویب ڈیسک: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران نے 65 اور صدیق اللہ نے 64 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔
شاہین اور حارث رؤف کی آج کے میچ میں واپسی ہوئی ہے، یو اے ای کے خلاف دونوں کو آرام دیا گیا تھا اور ان کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا تھا۔