ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ؛ پاکستان نے چھٹی بار ٹرافی اپنے نام کرلی

 ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ؛ پاکستان نے چھٹی بار ٹرافی اپنے نام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 20ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی  ٹیم ٹرافی پاکستان کے نام ہوگئی 

پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا،کوالالمپور میں 7 سالہ تیمور وسیم نے انڈر 8 ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر سب کو حیران کردیا،تیمور وسیم گرینڈ ماسٹر وسیم کھتری کے صاحبزادے ہیں

پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھائی،احزم صدیقی نے انڈر16 ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،محمد یوسف نے انڈر10 ایج گروپ میں سلور میڈل جیتا ،بلال آشعر نے انڈر16 میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں20  ممالک کے226 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،یہ کھلاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے اب تک کی سب سے بڑی  یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ قرار دی گئی،ورلڈ یوتھ کمیٹی کے چیئرمین طارق پرویز نے اعلان کیا کہ آئندہ سال کی چیمپئن شپ کینیا میں ہوگی، پاکستانی ٹیم ،5 سے 7 ستمبرتک کوالالمپور میں ہونے والے گیٹ وے ماسٹر کپ میں بھی حصہ لے گی۔