ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلا اور ریسکیو آپریشن ؛9 لاکھ سے زائد متاثرین کو ریسکیو کیا گیا ؛ مریم نواز

سیلابی صورتحال; وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انتظامیہ اور اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت

 پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلا اور ریسکیو آپریشن ؛9 لاکھ سے زائد متاثرین کو ریسکیو کیا گیا ؛ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیلابی صورتحال،وزیراعلیٰ مریم نواز نے  انتظامیہ ،اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کردی 
وزیراعلیٰ نے  ریسکیو 1122کو ریلیف آپریشن کے لئے مزید مستعد رہنے کی ہدایت دی سیلاب زدہ علاقوں کے ہیلتھ کیمپ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ، بارشی پانی سے پیدا ہونیوالی بیماریوں کے علاج کیلئے انتظامات ،ادویات کی فراہمی کی ہدایت کی اورسیلاب زدہ علاقوں کے ریلیف کیمپوں میں خواتین کیلئے سینٹری کٹ مہیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتال ،مدراینڈ چائلڈ کلینک آن ویل کی سروسز تیز کرنے  کا حکم دیا 
وزیراعلیٰ پنجاب کی سیلاب زدہ علاقوں میں قائم ریلیف میڈیکل کیمپوں میں بہتری کی ہدایت کی اورپی ڈی ایم اے کو اضلاع میں ضرورت کے مطابق ٹینٹ ودیگر سامان فوری مہیا کرنے کا حکم دیا 
وزیراعلیٰ کا پی ڈی ایم اے کو متوقع حالات کے پیش نظر بھرپور بیک اپ تیاری کا حکم دے دیا
مریم نواز نے کہا پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا،بروقت ،بہترین انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ ہوگئیں،پنجاب میں سیلاب سے پیشتر بروقت انخلا سے ڈھائی لاکھ لوگ محفوظ رہے ،سیلابی ریلوں میں گھرے 9 لاکھ سے زائد متاثرین کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا،انتظامیہ اور تمام اداروں کی منظم کاوشوں سے تباہی سے محفوظ رہے۔