ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 6 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کی تعطیل ہوگی.
لاہور ہائی کورٹ اور صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں 6 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ تعطیل لاہور ہائی کورٹ کے سالانہ ہالیڈے کیلنڈر کا حصہ ہے، جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس سمیت تمام ماتحت عدالتوں اور ان کے دفاتر 6 ستمبر کو بند رہیں گے۔، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی وکلا کو اس سلسلے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا مقدمات کی تیاری میں تعطیل کو مدنظر رکھیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔ بار عہدیداروں کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں تعطیلات کے اعلان کا مقصد عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر وکلا، عدالتوں کے عملے اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق عدالتوں کے سالانہ ہالیڈے کیلنڈر میں عید میلاد النبی ﷺ کی تعطیل ہمیشہ شامل کی جاتی ہے تاکہ اس مقدس دن کی اہمیت اجاگر ہو اور عدالتی نظام میں تسلسل کے ساتھ مذہبی اور قومی دنوں کا احترام برقرار رکھا جا سکے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App