ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’مجھے امرود بہت پسند ہیں‘ مریم نواز کی معمر خاتون کیساتھ پنجابی میں مکالمہ کی ویڈیو

’مجھے امرود بہت پسند ہیں‘ مریم نواز کی معمر خاتون کیساتھ پنجابی میں مکالمہ کی ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف تلوار پوسٹ شیخ پورہ نو سے واپسی پر راستے میں سبزی اور پھل کا ہٹ نما سٹال دیکھ کر رک گئیں۔

وزیراعلٰی مریم نوازشریف گاڑی سے اتر آئیں اور سٹال پر موجود خاتون دکاندار سے ہاتھ ملایا اور انہیں گلے لگایا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے سٹال سے تازہ امرود خریدے ۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے چن کر امرودخودلفافے میں ڈالے، معمر خاتون نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو سر پر پیار دیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے خاتون سے پنجابی میں دلچسپ گفتگو کی اور بتایاکہ مجھے امرود بہت پسند ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف نے خاتون سے حال احوال دریافت کیا ۔