ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ٹیم صوبہ بھر میں دن رات عوامی خدمت میں مصروف

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ٹیم صوبہ بھر میں دن رات عوامی خدمت میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی بھرپور معاونت جاری ہے, صوبے بھر میں قائم ریلیف کیمپوں میں ہزاروں متاثرہ افراد کے لیے صبح، دوپہر اور شام کے کھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز خود فلڈ ریلیف کیمپس میں کھانے کی فراہمی کی رپورٹس لیتی رہیں جبکہ صوبائی وزراء، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز متاثرین کو کھانا پیش کرتے رہے۔

ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھر گھر کھانا پہنچانے میں مصروف ہیں اور ہزاروں خاندانوں کو گھروں پر کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرین کے لیے خشک راشن کی تقسیم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر جگہ پہنچیں تاکہ کوئی بھی متاثرہ فرد کھانے سے محروم نہ رہے۔