ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی :انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان ہوگیا

کراچی :انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زبیر راشد: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

 آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔پہلی پوزیشن کرن عبدالرحمن نے اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی، دوسری پوزیشن اریبہ عبدالرشید نے اے گریڈ کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن الفیہ شاہ نے حاصل کی۔

کل 2615 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 1187 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 45.39 فیصد رہا۔

امتحانات میں ایک امیدوار نے اے ون گریڈ، 63 امیدواروں نے اے گریڈ، 252 نے بی گریڈ، 417 نے سی گریڈ، 383 نے ڈی گریڈ اور 46 نے ای گریڈ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 25 امیدوار پاس ہوئے۔