ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 مچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے پر فوکس کے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں مچل اسٹارک نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میری ہمیشہ سب سے زیادہ ترجیح رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ایک لمحہ سے لطف اندوز ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا ٹیسٹ ٹور ، ایشیز اور ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں تازہ دم اور فٹ رہ کر بہترین پرفارمنس کا منتظر ہوں،  مچل اسٹارک نے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 79 وکٹیں حاصل کیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل اسٹارک کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ  کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹ کمنز مینجمنٹ پلان کے تحت سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔