سب سے زیادہ معاوضہ؛ اداکار  کیلئے سو کروڑ کا چیک اور بی ایم ڈبلیو

Rajnikant, South Indian Film Industry, Film Jaler, Indian movie, City42, Mega hit movie

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے سپر سٹار رجنی کانت کی نئی فلم جیلرکی کامیابی پر انہیں 100 کروڑ روپے کا چیک اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کا تحفہ دیا گیا جس کےبعد رجنی کانت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکار بن گئے۔

 میڈیار پورٹ کے مطابق بھارت کے سپر سٹار رجنی کانت کی نئی فلم جیلر عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہے,پروڈکشن ہاﺅس کے مالک کالانیدھی مرن نے رجنی کانت کو فلم کی کامیابی پر ان کو بطور تحفہ بی ایم ڈبلیو کی بیش قیمت گاڑی تحفے میں پیش کی۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساوتھ انڈیا کے مقبول ترین اداکار کو بی ایم ڈبلیو کے دو بیش قیمت ماڈلز میں سے ایک کے انتخاب کیلئے کہا گیا تھا۔ایک گاڑی کی مالیت 1 کروڑ 24 لاکھ اور دوسری کی ایک کروڑ 95 لاکھ تھی، رجنی کانت نے کم مالیت والی بی ایم ڈبلیو گاڑی پسند کی۔

 کالانیدھی مرن نے ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے پروڈکشن ہاس کے ساتھ ایک فلم اور کریں۔ رجنی کانت کی فلم جیلر  600 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔