عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا

عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے تحقیقات کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer