تحریک انصاف نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے بین الاقوامی عدالتوں میں بھی مقدمے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں پر کیس کیے گئے ہیں جو پاکستانی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن میں سے بہت سے رہنماؤں  کو  گرفتار کیا گیا ہے تو بہت سے رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی توشہ خان کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں تاہم اب پی ٹی آئی نے اپنے مقدمے  بین الاقوامی عدالتوں میں بھی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے، جیفری رابرٹسن بین الاقوامی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔