چھوٹے سے کتے کے بڑے نخرے,ویڈیو وائرل

چھوٹے سے کتے کے بڑے نخرے,ویڈیو وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :چھوٹا سا کتا بھی بڑے نخرے والا ہے، سوشل میڈیا پر   وائرل ہونے والی ویڈیو میں کتا اپنی معصومیت سے دیکھنے والوں کو  متوجہ کر رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کتا اپنی مالکن کے ساتھ چہل قدمی کے لیے نکلا ہے لیکن تھک جانے پر یا چلنے کا موڈ نہ ہونے پر  الٹا لیٹ جاتا ہے۔ ویڈیو میں خاتون مالکن بتا رہی ہے کہ اگر کتے کا چہل قدمی کا موڈ نہ ہو یا گھر سے باہر جانے کا موڈ نہ ہو تو وہ زمین پر الٹا لیٹ جاتا ہے اور گھنٹوں تک لیٹا رہتا ہے، کتا ایسی حالت میں اکثر سو بھی جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا سڑک پر لیٹا ہوا ہے جسے آس پاس موجود لوگ دیکھ کر ہنس رہے ہیں بلکہ کتے کو ہاتھ لگا کر اٹھانے کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن کتا اپنی ضد پر قائم ہے اور ٹس سے مس بھی نہیں ہو رہا۔ 

Ansa Awais

Content Writer