ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سے دو بڑی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل

 پنجاب سے دو بڑی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت  کا سلسلہ برقرار ہے۔ پنجاب سے مزید دو بڑی سیاسی شخصیات نے پارٹی میں شمولیت  اختیار کرلی۔

ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور سے تعلق رکھنے والے چوہدری اعجاز شفیع نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور باضابطہ پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا، چوہدری  اعجاز شفیع خان پور سے تین بار پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔

ادھر ننکانہ سے رانا ذوالقرنین اخلاق اور رانا تحسین اخلاق نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

خیال رہے کہ جون میں پی پی 199 کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری حفیظ اختر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔چوہدری حفیظ اختر 2013 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔