بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

 بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورے پڑنے سے انتقال کر گئے۔سدھارتھ شکلا  بھارت کے مشہور سیریل بگ باس 13 کے فاتح تھے۔

تفصیلات کے مطابق 40 سالہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔سدھارتھ شکلا  بھارت کے مشہور سیریل بگ باس 13 کے فاتح تھے۔سدھارتھ شکلا 12 دسمبر 1980 کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے تھے،بھارتی اداکارہ اپنے دو بہنوں اور والدہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ 

واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’بالیکا ودھو‘‘، ’’دل سے دل تک‘‘ رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘، ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 6‘‘ میں نظر آئے تھے۔سدھارتھ شکلا  نے  کرن جوہر کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے حد مقبولیت ملی تھی اور ان کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔