ٹیکس گزاروں کو بڑی چھوٹ مل گئی

ٹیکس گزاروں کو بڑی چھوٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ٹیکس گزاروں کیلئے ایف بی آر کا بڑا ریلیف، ایف بی آر نے شادی بیاہ سمیت تمام فنکشنز اینڈ گیدرنگ پر عائد پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کردیا جبکہ بچوں کی فیس ادا کرنے والے فائلر والدین سمیت 5 مختلف شعبہ جات کو ودہولڈنگ ٹیکس پر مکمل چھوٹ دے دی گئی۔

ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر ٹیکس گزاروں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ ایف بی آر نے شادی بیاہ سمیت تمام فنکشنز پر عائد پانچ فیصد ودہولڈنگ انکم ٹیکس مکمل ختم کردیا ہے۔ اب شادی بیاہ سمیت دیگر فنکشنز کیلئے شادی ہالز اور لانز وغیرہ کی بکنگ پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

اسی طرح تعلیمی اداروں میں دو لاکھ روپے سے زائد فیس ادا کرنے والے فائلر والدین کو بھی انکم ٹیکس سے چھٹکارہ دے دیا گیا ہے۔ سالانہ دولاکھ روپے سے زائد فیسیں ادا کرنے والے نان فائلر والدین کو ودہولڈنگ ٹیکس سے رعایت نہیں دی گئی ہے۔ 

ایف بی آر نے مارکیٹ کمیٹیوں پر لائسنس فیس کی مد میں انکم ٹیکس مکمل ختم کردیا ہے۔ بیرون ملک بچوں کی فیس بھجوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس اور پیمرا کی لائسنس فیس پر عائد زیادہ سے زیادہ 9 لاکھ روپے انکم ٹیکس بھی ختم کردیا ہے۔