’’وزیر اعظم کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر ہوا‘‘

’’وزیر اعظم کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر ہوا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر ہو ا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے مذموم بھارتی اقدام سے خطے کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں، بھارت صرف مسلمان ہونے کی بنا ءپر کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت پسندی اور ہٹ دھرمی نے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، دنیا میں رائے عامہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں ہموار ہو رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔

بھارت جان لے کہ اب اس کی مرضی نہیں چل سکتی، دنیا میں کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مودی سرکار انتہا پسندی کی آگ میں خود جل کر راکھ ہو جائے گی۔ انتہا پسندی کا رویہ بھارت کے حصے بخرے کا باعث بنے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer