ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمی بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج  

عظمی بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج کر دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ  پیپلز پارٹی کی سندھ میں 17 سال سے حکومت ہے،مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے،آپ 17 سالوں میں اپنے 17 عوامی فلاح کے منصوبوں نہیں گنوا سکتے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب  نے کہا مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کردیے،جن میں 50 مکمل ہوچکے،مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر میں 90 ہزار گھر دیے،80 ہزار سکالرشپ دی ہیں،پنجاب میں ساڑھے 9 ہزار کسانوں کو ٹریکٹر تقسیم کردیے،27 ہزار طلباء کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کردی۔

 عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں ذہین کو جدید ترین مفت لیب ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے،ہزار بیڈ کا کینسر ہسپتال،مفت ادویات کی فراہمی،الیکٹرک بسیں،کارڈیالوجی ہسپتال بن رہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں آپکے ساتھ مناظرے کے لیے بالکل تیار ہوں آجائیں،آجائیں پرفارمنس کا مقابلہ کرتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ یہی تو ہم کہہ رہے سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی،آجائیں وہ قوم کو دکھائیں،اگر 17 سال کی حکومت والوں کو پنجاب سے موازنے کا شوق ہے تو شوق سے مناظرہ کر لیں۔

 وزیر اطلاعات پنجاب  نے کہاکراچی کے لوگ خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریفیں کرتے،جسکی آپ کو پریشانی ہوتی،بی آئی ایس پی کو آپ کیوں زبردستی پنجاب کے سیلاب متاثرین پر مسلط کرنا چاہتے ہیں؟ ۔

 انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10,10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہیں،آپ بی آئی ایس پی کے ذریعے سندھ کے سیلاب متاثرین کو 10 10 ہزار دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔