ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق لیسکوچیف کی پنشن ،میڈیکل الاؤنس ، بجلی کےمفت یونٹ سپلائی رک گئی

سابق لیسکوچیف کی پنشن ،میڈیکل الاؤنس ، بجلی کےمفت یونٹ سپلائی رک گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سابق لیسکوچیف کی پنشن ،میڈیکل الاؤنس ، بجلی کےمفت یونٹ سپلائی رک گئی۔سابق لیسکوچیف شاہد حیدر کی محکمہ کی تادیبی کارروائیوں کیخلاف درخواست پرسماعت، جسٹس فیصل زمان خان نے کیس جسٹس شاہد کریم کو بھجوادیا۔

 جسٹس فیصل زمان خان نے سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی متفرق درخواست پر سماعت کیااور قرار دیا کہ اس کیس کی پہلے سماعت جسٹس شاہد کریم کر چکے ہیں، اس لیے مناسب ہے کہ آئندہ سماعت بھی وہی کریں۔ کیس جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دیا گیا۔۔درخواست گزار کی جانب سے چو دھری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی حکم دے چکی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی افسر کے خلاف الزامات کی بنیاد پر انکوائری نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی تادیبی کارروائی کی اجازت ہے۔ اس کے باوجود درخواست گزار کے خلاف کارروائی کی گئی جو کہ عدالت کے حکم کے منافی ہے۔۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ماہ جولائی کی پنشن، میڈیکل الاؤنس اور بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت روک دی گئی ہے ۔استدعا کی کہ پنشن اور سہولیات فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کیس میں پہلے ہی لیسکو چیف اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer