بلال نیازی : انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے فیڈرل بورڈ نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔
فیڈرل بورڈ کےتحت ہونےوالے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ملک بھر سے 1 لاکھ پانچ ہزار طلبا و طالبات شریک ہوں گے،امتحانات کے حوالے سے ملک بھر میں 298 امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جہاں اساتذہ کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔
فیڈرل بورڈکے حکام کاکہناہے کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔