ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مقبرہ نور جہاں کی بحالی و تزئین و آرائش کا فیصلہ

 مقبرہ نور جہاں کی بحالی و تزئین و آرائش کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر:محکمہ بلدیات نے لاہور کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملکہ نور جہاں کے مقبرے کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق منصوبے پر 15 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور پی سی ون کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

محکمہ بلدیات نے والڈ سٹی اتھارٹی کو مقبرہ نور جہاں پر بحالی و تزئین و آرائش کا کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد تاریخی ورثے کو اصل شکل میں محفوظ کرتے ہوئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔